عمران خان کی رہائی کا فیصلہ عدالتوں کا اختیار ہے: یورپی یونین

Nov 19, 2025 | 09:34:AM
عمران خان کی رہائی کا فیصلہ عدالتوں کا اختیار ہے: یورپی یونین
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان میں یورپی یونین کے نئے سفیر رائمونڈس کاروبلس نےکہا ہےکہ عمران خان کی رہائی کا فیصلہ عدالتوں کا اختیار ہے۔

 نجی ٹی وی سے گفتگو میں یورپی یونین کے سفیر نے کہا کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو ، یہ مطالبہ درست ہے ۔

رائمونڈس کاروبلس کے مطابق افغان طالبان کے دوحہ کے وعدوں پر رائے کے لیے معلومات درکار ہیں، ترکیے کی ثالثی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان بات چیت جاری رکھی جائے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی سے متعلق پاکستان کے تحفظات جائز ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں سفیر کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم پاکستان کا داخلی معاملہ ہے  جب کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا فیصلہ عدالتوں کا اختیار ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:اقوام متحدہ : پاکستان کی قرارداد برائے حق خود ارادیت متفقہ طور پر منظور