طلاق کی افواہیں ؟ثانیہ مرزا کی تازہ تصاویر سامنے آگئیں

Nov 19, 2022 | 14:39:PM
 شعیب ملک , ثانیہ مرزا ,شوٹنگ سیٹ, سوشل میڈیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا  علیحدگی کی خبروں  اور  افواہوں کے بعد دونوں کی ایک ساتھ تصویر سامنے آگئی ۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے  شو کی شوٹنگ سیٹ کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو  رہی ہیں جس میں ثانیہ شعیب کو ایک دوسرے کے ہمراہ سیٹ پر مختلف پوز میں دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے  بعد سے اسٹار جوڑی پر کہیں تنقید کی جا رہی ہے  تو کہیں مداح  اس حوالے سے خوش نظر آرہے ہیں۔

ضرور پڑھیں :شعیب ملک اور ثانیہ مرزا ایک ساتھ ٹی وی ٹاک شو کی میزبانی کریں گے
سوشل میڈیا پر  ایک مداح نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کیا طلاق کی افواہیں صرف شو کی اچھی ٹی آر پی  کیلئے تھیں؟ اگر طلاق کی خبر جھوٹ ہے تو سن کر بہت اچھا لگا۔ایک مداح نے لکھا یہ سب سچائی ہے یا ہمیں پاگل بنایا جا رہا ہے، دوسرے نے لکھا اللہ جوڑی سلامت رکھے، کسی نے لکھا یہ تو پرینک  ہوگیا، تو کسی نے طلاق کی خبر کو نئے شو کیلئے  پبلسٹی اسٹنٹ قرار دے دیا۔

 
 یاد رہے کہ دونوں کی شادی اپریل 2010 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک 4 سالہ بیٹا بھی ہے۔