سجادعلی اورسونیاحسین کا نیاگانا’قرار’کے سوشل میڈیا پر چرچے

Nov 19, 2021 | 11:54:AM
سجاد علی اور سونیا کا نیا گانا قرار
کیپشن: سجادعلی اور سونیا فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف گلوکارسجادعلی کا شماران گلوکاروں میں ہوتا ہے جو اپنے مداحوں کو کبھی مایوس نہیں ہونے دیتے، بےبیا، رکشے والا، چاہے جس شہربھی جائے جیسے دھماکے دارگانے ہوں یا دھمیے سروں میں کانوں میں رس گھولنے والی غزلیں، سبھی کے ذوق موسیقی پرپورا اترتی ہیں۔

 پاکستان کے معروف گلوکارکا نیا گانا ‘قرار’ بھی یقیننا ان کے مداحوں کیلئے ایک ٹریٹ ثبت ہوگا جس کی میوزک ویڈیومیں انہوں نے پہلی بارسونیا حسین کے ساتھ کام کیا ہے۔ نتھیا گلی جیسے خوبصورت اور پُرفضا مقام شوٹ کی جانے والی یہ میوزک ویڈیو سرما کی سرد راتوں میں ٹوٹے دلوں کے زخموں پرمرہم رکھنے کا کام بخوبی سرانجام دے گی۔

گانے کے کا آغازان جملوں سے ہوتاہے، ‘ کوئی تو بات ہو ایسی قرارآجائے، خزاں بھی دیکھ چکے اب بہارآجائے’ سے ہوتا ہے’ ۔ گانے کے بول ، دھیمے سُر، اورپُرسکون انداز میں الاؤ کے سامنے ایک بینچ پربیٹھے سجاد علی کی گائیکی کے ساتھ مختلف مقامات پراداسی ویاسیت میں ڈوبی سونیا کا انداز سبھی کو پسند آئے گا۔

قرار کی شاعری علی معین اور سجاد علی نے لکھی ہے اور حسب معمول کمپوزیشن بھی انہی کی ہے، گانا جووی فلمز نے ڈائریکٹ کیا ہے۔اس سے قبل سونیا نے میوزک ویڈیو کا پوسٹرشیئرکرتے ہوئے لکھا تھا، ‘ کوئی شازونادر ہی ایسا محسوس کرتا ہے کہ بطور ایک فنکاراس کی تکمیل ہو۔ لیجنڈری سجاد علی اور میں آرٹ کا خوبصورت نمونہ قرارلارہے ہیں۔ جذبات سے بھرپوریہ شوٹنگ مجھے ہمیشہ یاد رہےگی۔

 اداکارہ نے اپنی دلکش تصاویرکے ساتھ گانے کی شاعری میں سے چند خوبصورت لائنیں بھی اپنے مداحوں کیلئے شیئرکیں۔ سجادعلی اورسونیا کے مداحوں کی جانب سے یہ نیا سنگل بیحد پسند کرتے ہوئے تعریفی تبصرے کئے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان بنگلا دیش پہلا ٹی 20 میچ آج ہو گا