نان فائلرز کے فون، بجلی، گیس کنکشن کٹیں گے یا نہیں،فیصلہ ہو گیا

Nov 19, 2021 | 08:54:AM
نان فائلرز، فون، بجلی، گیس کنکشن کٹیں گے یا نہیں،فیصلہ ہو گیا
کیپشن: نان فائلرز کے فون، بجلی، گیس کنکشن کٹیں گے یا نہیں،فیصلہ ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے نان فائلرز کے فون، بجلی، گیس کنکشن منقطع کرنے اور نیب کو ٹیکس گزاروں کی معلومات دینے کی تجاویز مسترد کردیں۔

تفصیلات کے مطابق اس اجلاس میں نہ آنے پر قائمہ کمیٹی نے گورنر اسٹیٹ بینک کے خلاف تحریک استحقاق پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین کمیٹی طلحہ محمود نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد سے کہیں گے کہ گورنر سٹیٹ بینک کو گرفتار کر کے کمیٹی کے سامنے پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں:خاتون ڈاکٹر کی مریضہ کو گالیاں ،ویڈیو بنانے والے کو بھی نہ بخشا