جعلی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والے ہو جائیں خبردار، آئی جی سندھ کا بڑا اعلان

May 19, 2026 | 21:30:PM
جعلی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والے ہو جائیں خبردار، آئی جی سندھ کا بڑا اعلان
کیپشن: نمبر پلیٹس ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے گاڑیوں اور موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کو خبردار کر دیا۔

کراچی چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے جعلی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے سیف سٹی اور اے آئی مانیٹرنگ سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن تیز کرنے پر زور دیا۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ بغیر نمبر پلیٹس یا اصل میں ٹیمپرنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے مقدمات کا اندراج کیا جا رہا ہے، تمام ہیوی گاڑیوں میں ٹریکزر کی تنصیب کو یقینی بنانے کیلیے مہم چلائی گئی جس کی وجہ سے تقریباً 70 فیصد بڑی گاڑیوں میں ٹریکرز نصب کیے جا چکے ہیں۔

جاوید عالم اوڈھو نے مزید کہا کہ گاڑیوں کی فٹنس کے حوالے سے حکومت سندھ کام کر رہی ہے جس کے جلد مثبت نتائج موصول ہوں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:بینکوں سے رقم نکلوانے والے خبردار!