ممبر جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرمنٹ کمیشن کاسندر انڈسٹریل سٹیٹ کا دورہ، صفائی اور ماحولیاتی اقدامات کو سراہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) لاہور ہائیکورٹ جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرمنٹ کمیشن کے ممبر چودھری ذوالفقار علی نے آج سندر انڈسٹریل سٹیٹ کا دورہ کیا جہاں انہیں صفائی اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال اور صدر سندر انڈسٹریل سٹیٹ محمد احمد خان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر ڈائریکٹرپیڈمک شہزاد اعظم خان، سید معاذ محمود سمیت دیگر صنعتکار بھی موجود تھے، ممبر کمیشن کو انڈسٹریل سٹیٹ میں ماحولیاتی آلودگی کے تدارک، فضلہ ٹھکانے لگانے کے جدید طریقوں اور فضائی معیار کی بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔
چودھری ذوالفقار علی نے سندر سٹیٹ میں صفائی اور ماحولیات کے مثالی نظام کی تعریف کرتے ہوئے کہا یہاں آ کر صنعتی زونز سے متعلق میرا نظریہ ہی بدل گیا ہے،چیئرمین پیڈمک اور ان کی ٹیم قابلِ تحسین ہیں۔
اس موقع پر چیئرمین پیڈمک نے ایک اہم تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی خلاف ورزی کی صورت میں فیکٹریوں کو فوری بند کرنے کے بجائے ایک معقول وقت دیا جانا چاہیے تاکہ فیکٹری مالکان اصلاحِ احوال کے لیے اقدامات کریں اور صنعت و سرکاری اداروں کے درمیان ایک مثبت ورکنگ ریلیشن قائم ہو۔
چودھری ذوالفقار علی نے اس تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے اس پر جامع لائحہ عمل مرتب کرنے کا عندیہ دیا۔
چیئرمین پیڈمک نے بتایا کہ سندر انڈسٹریل سٹیٹ میں فضائی معیار (AQI) لاہور شہر کی نسبت کئی گنا بہتر ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں ماحول دوست صنعت کاری کو سنجیدگی سے فروغ دیا جا رہا ہے۔
دورے کے اختتام پر شرکاء نے "گرین سندر مہم" کے تحت پودے بھی لگائے، اجلاس میں ڈائریکٹر پیڈمک شہزاد اعظم خان، سید معاذ محمود اور دیگر صنعتکاں نے کمیشن ، سرکاری اداروں اور صنعتکاروں کے مابین بہتر تعاون کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔
یہ بھی پڑھیں :