لاہور ہائیکورٹ:3 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے،8 جوڈیشل افسرا ن کی جوڈیشل اکیڈمی رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے تین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے کر دیئے۔ 8 جوڈیشل افسران نے اپنی خدمات پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے سپرد کردیں۔
لاہور ہائیکورٹ کے جاری کردہ نوٹفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن فیاض الحسن کو سنئیر ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ تعینات کیا گیا ہے، سنئیر ایڈیشنل رجسٹرار ہائیکورٹ ملتان بنچ سیشن جج علی نواز کو مزید تقرری کے لئے لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ جج بنکنگ کورٹ گوجرانولہ نعیم احمد کو سنئیر ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بنچ تعینات کیا گیا ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹفکیشن جاری کیا گیا ہے،تبدیل ہونے والے تینوں ججز کو 21 مئی تک نئی تعیناتی کا چارج لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد 8 جوڈیشل افسران جن میں 3 سیشن ججز، چار ایڈیشنل سیشن ججز اور ایک سول جج شامل ہیں ،اپنی خدمات پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے سپرد کرتےہوئے رپورٹ کردی ہے۔سیشن جج خالد محمود بھٹی نےڈائریکٹرایڈمنسٹریشن،سیشن جج ڈاکٹر محمد اقبال نے ڈائریکٹر اکیڈمک پروگرام،سیشن جج محمد عطا ربانی نے ڈائریکٹر آئی ٹی ، ایڈیشنل سیشن جج ندیم انجم نے سینئر انسٹریکٹر ،ایڈیشنل سیشن جج ندیم اختر تبسم اور صائمہ حسنین نے سینئر انسٹریکٹر جوڈیشل اکیڈمی کے عہدے کا چارج لے لیا ہے۔سول جج عمر دراز ہرل نےڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے عہدے کا چارج لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کیا علیمہ خان PTIکا احتجاج لیڈ کریں گی،ایم این ایز کو کیا تحفظات ہیں؟