خالد خورشید مبینہ جعلی ڈگری معاملہ ؛ایچ ای سی کی کیس خارج کرنے کی درخواست مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر احسن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی مبینہ جعلی ڈگری معاملے میں ایچ ای سی کی کیس خارج کرنے کی درخواست نے مسترد کردی۔عدالت نے درخواست گزار کے گواہان کو طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادمیں سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی مبینہ جعلی ڈگری کیس کی سماعت ہوئی،سول جج راؤ اعجاز احمد نے کیس کی سماعت کی۔خالد خورشید کی جانب سے عادل عزیز قاضی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ،معاون وکیل نے کہاکہ سینئرکونسل کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کی جائے۔
عدالت نے ایچ ای سی کی جانب سے کیس خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی اور اگلی سماعت پر درخواست گزار کے گواہان کو طلب کرلیا۔مقدمہ کی سماعت 29 جون تک کیلئے ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ خالد خورشید نے ایچ ای سی کے خلاف دعوی دائر کررکھاہے۔
یہ بھی پڑھیں:کیا علیمہ خان تحریک انصاف کا احتجاج لیڈ کرینگی،ایم این ایز کو کیا خدشات ہیں؟