زہریلا کھانا کھانے سے 3 بہن بھائی جاں بحق، ماں کی حالت تشویشناک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)نوشہرہ کے علاقے اضاخیل بالا میں مبینہ طور پر مضرصحت کھاناکھانے سے 3 بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق بچوں کی ہلاکت کا واقعہ نوشہرہ کے علاقے اضاخیل میں پیش آیا جہاں بچوں کی لاشیں اور ماں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
گھر کے سربراہ نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں شک ظاہر کیا کہ کھانے میں کوئی زہریلی شے گرگئی ہو گی جس کے نتیجے میں بچے جاں بحق اور اہلیہ کی حالت تشویشناک ہے۔