بارڈر سے واپسی پر پاک آرمی کے دستوں کا لاہور میں پرتپاک استقبال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بارڈر سے واپسی پر پاک فوج کے دستوں کا زندہ دلان لاہور کی جانب سے پر تپاک استقبال کیا گیا ہے۔
لاہور کے شہریوں کی جانب سے پاک فوج کے جوانوں اور ٹینکوں پر پھولوں کی برسات کی گئی ۔
شہریوں نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔
پاک فوج کے جوانوں کو دیکھتے ہی قومی پرچم اٹھائے شہری فخر اور خوشی سے جھوم اُٹھے۔
اس موقع پر لاہور کی فضا ’’پاک فوج زندہ باد‘‘ کے نعروں سے گونج اُٹھی، لاہور میں جیسے جشن کا سماں بن گیا۔
مزید پڑھیں:پاک فوج سے اظہار یکجہتی ،سکولوں میں تقریبات کا انعقاد جاری