عمران خان کو کچھ ہوا تو حالات قابو  سے باہر ہو جائیں گے: اسد عمر

اسد عمر(فائل فوٹو)

May 19, 2022 | 14:45:PM
 عمران خان کو کچھ ہوا تو حالات قابو  سے باہر ہو جائیں گے: اسد عمر
کیپشن: اسد عمر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان کو کچھ ہوا تو حالات قابو  سے باہر ہو جائیں گے اور حالات کو کوئی قابو میں نہیں رکھ سکے گا۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےاسد عمر نے  عمران خان کی سکیورٹی سے متعلق خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو سکیورٹی کا خطرہ ہے،انہوں نے کہا کہ فیصلے کرنے کا وقت آگیا ہے، فیصلہ کرنے والے کان کھول کرسن لیں، تاریخ معاف نہیں کرتی، لانگ مارچ سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، کے پی کے لوگ اسلام آباد پہنچیں گے، لانگ مارچ میں سندھ اور بلوچستان کی نمائندگی بھی ہوگی، کراچی، حیدر آباد، سکھر اور کوئٹہ کے لوگ اپنے شہروں میں سڑکوں پر ہوں گے،عوام کو ان ظالم حکمرانوں سے نجات دلائیں گے۔

یہ بھی پڑھیںڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ۔وزیراعظم نے بڑا قدم اٹھا لیا