بے شک جہانگیر ترین گروپ میں ہوں لیکن میرالیڈر عمران خان ہے, عون چودھری

May 19, 2021 | 20:56:PM
بے شک جہانگیر ترین گروپ میں ہوں لیکن میرالیڈر عمران خان ہے, عون چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی ٹی آئی رہنما اور ترین گروپ کے رکن عون چودھری کاکہناہے کہ جہانگیرترین سے فیملی تعلق پہلے سیاسی تعلق بعد میں ہے ،بے شک جہانگیر ترین گروپ میں ہوں لیکن میرالیڈر عمران خان ہے ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عون چودھری نے کہاکہ جہانگیرترین خود ڈس کوالیفائی ہیں ان کے پاس دینے کیلئے کچھ نہیں ،فیصلہ کیا ہماری موثر آواز ہونی چاہئے کوئی ہماری نمائندنگی کرے ،سعید اکبرنوانی کو اسی لئے اپنا نمائندہ نامزد کیا جو آوازبنیں گے ،اسمبلی میں گروپ کی موثر آواز بننے کیلئے سعید نوانی کو نامزد کیا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ عمران خان صاحب اپنے مخلص لوگوں کو جانیں ،خوشامدی جیسے ہی گرم ہوا کا جھونکاآئے گا بھاگ جائیں گے ، عون چودھری کاکہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان ہاﺅس کو مس گائیڈکیا جاتا ہے ،وزیراعظم کو تعصب پر مبنی راہیں دکھائی جاتی ہیں ۔
ان کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی کا حصہ ہیں پی ٹی آئی میں رہیں گے لیکن اپنا حق لیں گے ،ہم لوگ جہانگیرترین کی حمایت میں متحد ہوئے ہیں،ان کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی کیساتھ ہیں لیکن جہانگیرترین کی حمایت کرتے ہیں ،جہانگیر ترین کیساتھ ناانصافی ہو گی تو ہم اس کیخلاف کھڑے ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں چینی اور آٹا کیلئے لگی لائنوں سے ہی کورونا پھیلا، سلمان نعیم