اداکارہ منال خان کی بات پکی۔۔

May 19, 2021 | 08:53:AM
اداکارہ منال خان کی بات پکی۔۔
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی خوبصورت اداکاری اور معصومیت سے جگہ بنانے والی اداکارہ منال خان کی بات پکی ہو گئی۔

 شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی منال خان کو ان کی حقیقت سے قریب اداکاری اور مون موہنے انداز کی وجہ سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔کچھ عرصہ سے ان کے ساتھی اداکار احسن محسن اکرام کے ساتھ تعلقات کے بارے میں چہ مگوئیاں کی جا رہی تھیں۔

اب منال خان نے احسن محسن اکرم کے ساتھ ایک تصویر فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میری محبت آپ کو ہاں کہنا سب سے آسان ہے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے بات پکی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔

بات پکی ہونے پر ان کی جڑواں بہن مناہل خان سمیت  دیگر ادکاروں اور مداحوں نے منال خان کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:  میزبان و اداکارہ متھیرا نے فلسطینی بچہ گود لینے کی خواہش ظاہر کردی