کورونا کے وار جاری،پاکستان میں مزید 104 افراد انتقال کر گئے

May 19, 2021 | 08:41:AM
کورونا کے وار جاری،پاکستان میں مزید 104 افراد انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)موذی کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں مزید 104 افراد انتقال کر گئے ، جبکہ3 ہزار 256 نئےکیسز  سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار 856  تک پہنچ گئی جب کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 86 ہزار 184 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 66 ہزار 377 ہے اور 7 لاکھ 99 ہزار 951 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ  پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار 563 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ  صوبہ سندھ میں 4 ہزار 835،  صوبہ خیبرپختونخوا 3 ہزار 827، دارالحکومت اسلام آباد 735، گلگت بلتستان 107،  صوبہ بلوچستان میں 270 اور آزاد کشمیر میں 519 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 79 ہزار 552، صوبہ خیبرپختونخوا ایک لاکھ 27 ہزار 609، صوبہ  پنجاب 3 لاکھ 29 ہزار 913، صوبہ سندھ 3 لاکھ ایک ہزار 247، صوبہ بلوچستان 24 ہزار 64، آزاد کشمیر 18 ہزار 360 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 439 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین مجھ سے زیادہ عمران خان کے مزاج کو سمجھتے ہیں، شاہ محمود