اسلام آباد میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا

Mar 19, 2026 | 18:55:PM
اسلام آباد میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) اسلام آباد میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔

اسلام آباد میں عید الفطر کا چاند نظر نہ آنے کی تصدیق ہو گئی ہے۔ 

پاکستان میں عید الفطر ہفتہ کے روز ہو گی۔

اسلام آباد میں مرکزی روئیت ہلال کمیٹی نے آج شام ساڑھے پانچ بجے عید  کا چاند دیکھنے کے لئے اجلاس کیا۔ روئیت ہلال کمیٹی کا اجلاس ابھی جاری ہے۔

مصدقہ اطلاع یہ ہے کہ اب تک مرکزی روئیت ہلال کمیٹی کے ارکان کو خود بھی چاند نظر نہیں آیا اور کسی شہری کی طرف سے بھی چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

مرکزی روئیت ہلال کمیٹی کے شئیرمین عبدالخبیر آزاد نے اعلان کر دیا ہے کہ اسلام آباد اور لاہور میں روئیت ہلال کمیٹیوں کو شوال کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت نہیں ملی۔

لاہور میں بھی عید کا چاند نظر نہیں آیا

لاہور میں زونل روئیت ہلال کمیٹی کا اجلاس اب بھی جاری ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اب تک زونل روئیت ہلال کمیٹی کو لاہور یا پنجاب کے کسی بھی علاقہ سے شوال کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

آسمان پر شوال کا چاند نظر آنے کا وقت تمام ہو چکا ہے۔ 

کراچی میں بھی عید کا چاند نظر نہیں آیا

کراچی میں زونل روئیت ہلال کمیٹی نے تصدیق کی ہے کہ آج اجلاس کے دوران کمیٹی کے ارکان کو چاند نظر نہیں آیا اور کمیٹی کو سندھ کے کسی بھی علاقہ سے شوال کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت بھی نہیں ملی۔ زونل روئیت ہلال کمیٹی نے رسمی اعلان کر دیا ہے کہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔

پشاور میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا

خیبر پختونخوا کی زونل روئیت ہلال کمیٹی نے بتایا ہے کہ آج شام پشاور مین شوال کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت سامنے نہیں آئی۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے کسی بھی علاقہ سے زونل روئیت ہلال کمیٹی کو شوال کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں آج آسمان بادلوں سے بھرا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں عید کے چاند سے متعلق اپ ڈیٹ

 چمن میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا

چمن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سرحدی شہر چمن میں آج شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ چمن اور نواحی علاقوں پر آج شام گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں۔  کسی بھی طرف سے شوال کا چاند نطر آنے کی کوئی گواہی سامنے نہیں آئی۔

چاند نظر کیوں نہیں آیا

سائنسی تقویم کے مطابق آپاکستان کے وقت کے مطابق آج صبح 6 بج کر  23 منٹ پر  شوال کا نیا چاند پیدا ہوا ہے۔ نئے چاند کو انسانی آنکھ سے دیکھنے کے لئے اس کی عمر  18 گھنٹے کے لگ بھگ ہونا چاہئے اور یہ چاند صرف آفتاب غروب ہونے کے بعد کچھ منٹ کے دوران نظر آ سکتا ہے۔