خیبرپختونخوامیں مزدوروں کیلئے ای مزدور کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ

Mar 19, 2025 | 13:15:PM
خیبرپختونخوامیں مزدوروں کیلئے ای مزدور کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے مزدوروں کی سہولت اور حقوق کے تحفظ کیلئے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ای مزدور کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

یہ فیصلہ محکمہ محنت خیبرپختونخوا کی جانب سے کیا گیاہے، ای مزدور کارڈ میں مزدوروں کی انٹری آف سروس، شفٹنگ سمیت دیگر تمام معلومات دستیاب ہوگی۔

صوبائی وزیر محنت فضل شکور خان کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں انہیں مزدوروں کی سہولت کیلئے ای مزدور کارڈ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

صوبائی وزیر محنت فضل شکور خان نے اس موقع پر کہا کہ محکمہ محنت میں ڈیجیٹلائزیشن عمل تیزی سے جاری ہے، نظام میں اصلاحات اور بہتری لانے کیلیے ڈیجیٹلائزیشن ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت نے عیدالفطر پر چھٹیوں کا اعلان کر دیا

اس موقع پر صوبائی وزیر محنت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ای مزدور کارڈ کے اجراء کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے تاکہ مزدور طبقہ اس کے فوائد سے مستفید ہوسکے۔