برف فیکٹری میں امونیم گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ،4 افراد جاں بحق 

Mar 19, 2024 | 19:00:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )نیوسعیدآباد میں بابو عمرانی برف فیکٹری میں مرمت کے دوران امونیم گیس سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکہ،خطرناک گیس پھیلنے سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے ۔

تفصیلا ت کے مطابق مٹیاری کے علاقے نیو سعید آباد میں برف فیکٹری  میں دھماکے کی اطلاع ملی ہے ، اطلاعات کے مطابق  امونیم گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ  ہوا ، فیکٹری میں گیس پھیلنے سے 3 مزدور موقع پر جاں بحق جبکہ ایک مزدور شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقلی کے دوران جان کی بازی ہار گیا ،ریسکیو 1122 نے لاشیں ہسپتال منتقل کر دیں ،  علاقے میں خوف و ہراس ، اطلاع ملتے ہی کہرام مچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ’نگہبان رمضان پیکج ‘فوٹو شوٹ تک محدود ، سی سی ٹی وی فوٹیج نے بھانڈا پھوڑ دیا