کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

Mar 19, 2024 | 10:34:AM
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف  خان)کاروباری ہفتے کے دوسرے روزپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے،  100 انڈیکس415 پوائنٹس کے اضافے سے 65 ہزار 306 پر آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق آج ٹریڈنگ کے دوران  صبح تقریباً 10 بج کر 8 منٹ پر 100 انڈیکس 664 پوائنٹس یا 1.02 فیصد بڑھ کر 65 ہزار 555 پر پہنچ گیا تھا جو  دوبارہ سے کم ہو کر 100 انڈیکس میں 415 پوائنٹس کے اضافے سے 65 ہزار 306 پر آگیا ہے جبکہ   گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 64 ہزار 890 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تقریباً 10 بج کر 51 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس میں 322 پوائنٹس یا 0.5 فیصد اضافہ ہوا تھا، تاہم، کاروبار کا اختتام 74 پوائنٹس یا 0.11 فیصد اضافے کے بعد 64 ہزار 890 پر ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:مہنگی بجلی مزید مہنگی ہوگی؟گیس کی قیمت میں بھی اضافہ ،بلز میں غیر مساوی ،غیر منصفانہ ٹیکسوں کے نفاذ کا انکشاف

گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز 15 مارچ کو انڈیکس 247 پوائنٹس کمی کے بعد 64 ہزار 816 پر بند ہوا تھا۔