کورونا سے مزید 40 افرادجان سے ہاتھ دھو بیٹھے، 3 ہزار 449 نئے مریض

Mar 19, 2021 | 09:20:AM
کورونا سے مزید 40 افرادجان سے ہاتھ دھو بیٹھے، 3 ہزار 449 نئے مریض
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کورونا وائرس سے مزید 40 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار 757 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 19 ہزار 259 ہوگئی جبکہ  3 ہزار 449 نئے مریض سامنے آگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 449 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 93 ہزار 54، سندھ میں 2 لاکھ 62 ہزار 503، خیبر پختونخوا میں 77 ہزار 972، بلوچستان میں 19 ہزار 290، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 967، اسلام آباد میں 50 ہزار 96 جبکہ آزاد کشمیر میں 11 ہزار 377 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 96 لاکھ 91 ہزار 87 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔5 لاکھ 78 ہزار 314 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 64 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہزار 757 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 919، سندھ میں 4 ہزار 473، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 196، اسلام آباد میں 536، بلوچستان میں 202، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 328 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔