وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2027-30 کی منظوری دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) وفاقی کابینہ نے پرائیویٹ حج پالیسی 2027-30 کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت نجی حج آپریٹرز کے لیے نئی شرائط اور ضوابط متعارف کرائے گئے ہیں۔
ترجمان وزارت مذہبی امور اور انٹرفیتھ کے مطابق نئی پالیسی کے تحت پرائیویٹ حج کے لیے روایتی کوٹہ سسٹم کے بجائے کارکردگی اور کمپلائنس پر مبنی نظام نافذ کیا جائے گا، اس کے علاوہ تمام موجودہ حج آپریٹرز کی دوبارہ جانچ اور تصدیق بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔
بیان کے مطابق پرائیویٹ حج کوٹہ ’’پہلے آئیں، پہلے پائیں‘‘ کی بنیاد پر مختص کیا جائے گا، جبکہ ہر حج آپریٹر کے لیے کم از کم 2 ہزار عازمینِ حج کی بکنگ لازمی ہوگی۔
حکام کا کہنا ہے کہ مقررہ حد سے کم بکنگ کرنے والی کمپنیوں کو غیر فعال قرار دیا جائے گا۔ ایسی کمپنیوں کی نصف سکیورٹی ضبط کی جائے گی، جبکہ ان کے رجسٹرڈ عازمین کو خودکار طریقے سے دیگر فعال کمپنیوں میں منتقل کر دیا جائے گا تاکہ ان کے حج انتظامات متاثر نہ ہوں۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق نئی پالیسی کا مقصد حج انتظامات میں شفافیت، بہتر کارکردگی اور عازمین کو معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : میرے بچوں نے دوبارہ زندگی میں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا،انجلیناجولی