امریکی انٹیلی جنس ادارے میں بڑے پیمانے پر برطرفیوں کا منصوبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز ) امریکا کے قائم مقام ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس (ڈی این آئی)بل پوٹے نے ادارے میں افرادی قوت میں نمایاں کمی اور سیکڑوں ملازمین کی ممکنہ برطرفی کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے ’’سی این این‘‘ کی رپورٹ کے مطابق بل پلٹے نے عہدہ سنبھالتے ہی ادارے کے تمام ملازمین کی فہرست طلب کی تاکہ ممکنہ برطرفیوں اور تنظیمِ نو کے عمل کا جائزہ لیا جا سکے۔
رپورٹ کے مطابق قائم مقام ڈی این آئی نے حال ہی میں ادارے کا دورہ کیا اور عملے سمیت قانونی مشیروں سے ملاقاتیں کیں، جن میں افرادی قوت میں کمی اور انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بل پلٹے ادارے میں بڑے پیمانے پر ملازمین کی تعداد کم کرنے کے خواہاں ہیں، تاہم اس منصوبے کی تفصیلات تاحال باضابطہ طور پر سامنے نہیں آئی ہیں۔
ان کے اس اقدام پر ڈیموکریٹ رہنماؤں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ کانگریس کے رکن Jim Himes نے کہا کہ انٹیلی جنس کمیٹی بل پلٹے کے فیصلوں کی سخت نگرانی کرے گی، جبکہ بعض قانون سازوں نے ان کی اہلیت پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بل پلٹے کو عارضی طور پر اس عہدے پر تعینات کیا تھا، جبکہ مستقل تقرری کا معاملہ تاحال غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی انٹیلی جنس اداروں میں پہلے ہی عملے کی تعداد میں نمایاں کمی کی جا چکی ہے۔ بل پلٹے نے تلسی گبارڈ کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالی ہیں، جنہوں نے گزشتہ ماہ استعفیٰ دیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق اپنے دورِ قیادت میں وہ بھی ادارے کے عملے میں تقریباً 40 فیصد کمی کر چکی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں : میرے بچوں نے دوبارہ زندگی میں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا،انجلیناجولی