کرائے کم کروا رہے ہیں، خود جا کر عمل کرواؤں گا، پنجاب کےوزیر ٹرانسپورٹ کا اعلان

Jun 19, 2026 | 21:11:PM
  کرائے کم کروا رہے ہیں، خود جا کر عمل کرواؤں گا، پنجاب کےوزیر ٹرانسپورٹ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا حکم ملتے ہی  لاہور میں صوبائی اور ضلعی انتظامیہ نے ٹرانسپورٹ  کےکرایوں میں بڑی کمی کیلئے   مؤثر اقدامات کا آغاز  کر دیا۔ ٹرانسپورٹ کے وزیر خود کرائے کم کروانے کے آپریشن کی قیادت کر رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نے تھوڑی دیر پہلے حکم جاری کیا کہ وفاقی حکومت نے آج جمعہ کی شام تک پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کافی کمی کر دی ہے۔ اس کمی کا  مکمل فائندہ عوام کو پہنچانے کے لئے ہر طرح کی ٹرانسپورٹ کے کرائے کم کروانے کے لئے فوری انتظامات کئے جائیں۔ اس حکم کے بعد ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ کے صوبائی وزیر  بلال اکبر خان  نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کیلئے  کام شروع کر دیا۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے  بسوں اور ٹرکوں کے کرایوں میں کمی کیلئے تیمیں تشکیل  دے دیں اور  پٹرول، ڈیزل کی نئی قیمتوں کے تناسب سےنئے کرایوں کی لسٹ جاری کرانے کا حکم   دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:   پیٹرول 74 , ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان 
 بلال اکبر خان نے کہا کہ  وزیر اعظم  شہباز شریف نے قوم سے کیا اپنا وعدہ پورا کر دیا ۔ ٹرانسپورٹ کرایوں میں فوری کمی کیلئے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

 بلال اکبر خان  نے بتایا کہ  میں خود بھی اچانک فیلڈ میں جا کر کرایوں اور سہولیات جائزہ لوں گا۔زائد کرایہ وصول کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  لبنان میں جنگ بندی ہو گئی