اپوزیشن پنجاب کے بجٹ کی بجائے سزا یافتہ قیدیوں کی بات کر رہی ہے، رانا ارشد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پنجاب امسبلی میں مسلم لیگ ن کے چیف وہپ رانا ارشد نے کہا ہے کہ اپوزیشن پنجاب کے بجٹ کی بجائے سزا یافتہ قیدیوں کی بات کر رہی ہے۔
پنجاب اسمبلی میں رانا ارشد چیف وہیپ مسلم لیگ نون رانا ارشد اور مسلم لیگ ن کی خواتین ارکان اسمبلی نے میڈیا ہال میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا، ہمیں امید تھی کہ اپوزیشن صحت اور تعلیم کے بجٹ پر بات کرے گی لیکن افسوس ہے کہ اپوزیشن پنجاب کے بجٹ کی بجائے سزا یافتہ قیدیوں کی بات کر رہی ہے۔
رانا ارشد نے کہا کہ حکومت نے اربوں روپے کا ترقیاتی بجٹ دیا۔ ہم یہ سمجھ رہے تھے کہ اپوزیشن ہماری تعلیم اور صحت کیلئے مختص بجٹ پر رہنمائی کرے گی۔ اپوزیشن قیدی نمبر 804 پر ہی مسلسل بات کرتی رہی۔
اپوزیشن لیڈر اور انکے ارکان نے ثابت کیا ہے کہ ان لوگوں کا عوام سے کوئی تعلق نہیں۔
رانا ارشد نے کہا کہ اپوزیشن کی تقریروں کے دوران ہم نے احتجاجا ایوان کی کاروائی کا ٹوکن باٹیکاٹ کیا۔ وزیر خزانہ ایوان کے اندر موجود ہیں
یہ بھی پڑھیئے: پیٹرول 74 , ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان