ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

Jun 19, 2026 | 11:21:AM
ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )ایشیئن ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دےکر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان کی دونوں ٹیموں نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ایک طرف نور زمان اور ناصر اقبال نے بھارت کے راہول بیتھا اور سورج کمارکو 0-2 سے شکست دی تو دوسری جانب محمد حمزہ خان اور محمد عاصم خان نے ہانگ کانگ کی جوڑی کو 0-2 سے ہرایا۔

 یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتیں کریش کر گئیں

واضح رہے کہ سراوک، ملائیشیا کے کوارٹر فائنل مقابلے آج کھیلے جائیں گے۔