عالمی فضائی مسافروں میں" لکی سیٹ " کی دھوم،بکنگ کی بھرمار
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)یو اے ای سمیت عالمی سطح پر فضائی مسافروں میں "لکی سیٹ" 11 اے کی دھوم ہے، ہر کوئی اس سیٹ کی بکنگ کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہا ہے۔
یو اے ای میں فضائی مسافر لکی سیٹ کے لیے 200 درہم تک دینے کے لیے تیار ہیں ، ٹریول ایجنٹس نے اتنی زیادہ بکنگ ڈیمانڈ پر سر پکڑ لیے ہیں۔
واضح رہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی ائیر انڈیا کی فلائٹ میں واحد زندہ بچ جانے والے مسافر کی سیٹ کا نمبر بھی 11 اے تھا جس کی وجہ سے فضائی مسافروں کی بڑی تعداد اس سیٹ کی بکنگ کے لیے کوشاں نظر آتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :میٹا کا فیس بک میں بڑی تبدیلی کرنے کا اعلان