اسحاق ڈار 21-22 جون کواستنبول میں ہونیوالے او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کرینگے

Jun 19, 2025 | 21:35:PM
اسحاق ڈار 21-22 جون کواستنبول میں ہونیوالے او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کرینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر خارجہ اسحاق ڈار 21-22 جون کو او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے،او آئی سی کا 51واں اجلاس ترکیہ کے شہر استنبول میں ہوگا، جنوبی ایشیا میں جنگ بندی کے بعد کی صورتحال پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا جائے گا۔

ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق ایران اور دیگر علاقائی ممالک پر اسرائیلی جارحیت پر پاکستان تشویش کا اظہار کرے گا،اسحاق ڈار فلسطینی کاز سے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کریں گے، غزہ کے عوام کیلئے انسانی امداد کی فوری فراہمی پر زور دیا جائے گا، اسلاموفوبیا کے بڑھتے رجحان کیخلاف عالمی سطح پر اقدامات اجاگر کرنے کی ضرورت ہے،شدت پسندی، دہشتگردی اور موسمیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجز پر گفتگو متوقع ہے، مسلم اُمہ کو درپیش مسائل پر پاکستان کا فعال کردار جاری رہے گا۔

ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کی او آئی سی رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے دوطرفہ ملاقاتیں متوقع ہیں، اسحاق ڈار صدر طیب ایردوان کو "OIC یوتھ فورم گرینڈ یوتھ ایوارڈ" کی تقریب میں شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل میں تباہی مچانے اور آسمان پر دھمال ڈالتے ایرانی میزائل سیجل 2 کی ساخت اور طاقت جانئے