وزیراعظم سے وفاقی وزیر اورسیکریٹری مذہبی امور  کی ملاقات، حج  انتظامات کامیابی سے کروانے پر اعزازی شیلڈ دی

Jun 19, 2025 | 19:23:PM
وزیراعظم سے وفاقی وزیر اورسیکریٹری مذہبی امور  کی ملاقات، حج  انتظامات کامیابی سے کروانے پر اعزازی شیلڈ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف اور سیکریٹری مذہبی امور سید عطا الرحمان کی ملاقات ،وزیراعظم نے وزیر مذہبی امور کو  حج کے انتظامات کامیابی سے منعقد کرانے پر انکی بہترین کارکردگی کے لیے اعزازی شیلڈ دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف اور سیکریٹری مذہبی امور سید عطا الرحمان سے ملاقات کے دوران اس سال حج کے انتظامات کامیابی سے منعقد کرانے پر وزیر مذہبی امور اور پوری وزارت مذہبی امور کی کارکردگی کی تعریف کی،وزیراعظم نے اس سلسلے میں وزیر مذہبی امور کو ان کی بہترین کارکردگی کے لیے اعزازی شیلڈ دی۔ اس موقع پر جدہ میں تعینات ڈائیریکٹر جنرل حج عبد الوہاب سومرو ملاقات میں بذریعہ ویڈیو لنک شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں:بگ بیش: کون کس ٹیم کی طرف سے کھیلے گا