ایف آئی اے کی بڑی کارروائی،حوالہ ہنڈی و غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار 

Jun 19, 2025 | 19:11:PM
ایف آئی اے کی بڑی کارروائی،حوالہ ہنڈی و غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انوشہ جعفری)ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کوئٹہ نے بڑی کاروائی  کرتے ہوئےحوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو  گرفتار  کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق  کمرشل بینکنگ سرکل کوئٹہ کی جانب سے جاری کاروائیوں میں قندھاری بازار بخاری سنٹر کوئٹہ سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار  کر لیا۔گرفتار ملزم کی شناخت نصیب اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔چھاپہ مار کارروائی میں ملزم سے 1 لاکھ 40 ہزار روپے ، 1760 سعودی ریال اور 1500 افغانی برآمد  کر لئے گئے ہیں،ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے تسلی بخش جواب نہ دے سکا ،ملزم گزشتہ ایک برس سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے چھاپہ مار کارروائی میں ملزم سے 1 لاکھ 40 ہزار روپے ، 1760 سعودی ریال اور 1500 افغانی رقم برآمد  کرلئی گئی۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری  ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بگ بیش: کون کس ٹیم کی طرف سے کھیلے گا