سالانہ ایک کروڑروپے سے زیادہ پینشن پر ٹیکس کی تجویز منظور

Jun 19, 2025 | 15:50:PM
سالانہ ایک کروڑروپے سے زیادہ پینشن پر ٹیکس کی تجویز منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے سالانہ ایک کروڑ روپے سے زیادہ پینشن پر ٹیکس کی تجویز منظور کرلی۔

قائمہ کمیٹی خزانہ کااجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت منعقد ہوا،قائمہ کمیٹی نے بین الاقوامی کھلاڑیوں کو انکم ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز منظور کر لی۔

اقتصادی زونز اورسپیشل ٹیکنالوجی زونز کو ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز بھی منظور کر لی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے ہمیشہ امن کو جنگ پر فوقیت دی:ڈی جی آئی ایس پی آر

اس موقع پر سینیٹر انوشہ رحمٰن نے کہا کہ خصوصی ٹیکنالوجی زونز کا پودا بھی لگایا ہے،حکومت نے خصوصی ٹیکنالوجی سے ٹیکس چھوٹ واپس لے لی ہے،چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ جہاں جہاں ٹیکس چھوٹ ہے اسے ختم کر رہے ہیں۔