پنجاب اسمبلی کے افسروں کا ایوان اقبال میں پیش ہونے سے انکار

Jun 19, 2022 | 19:36:PM
ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ، اجلاس
کیپشن: ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو ایوان اقبال میں جلسے کی صدارت کرنا مہنگا پڑ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس گورنر پنجاب کے حکم ایوان اقبال میں طلب کیا گیا ہے ، اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کررہے تھے ۔ذرائع کے مطابق قائم مقام سیکرٹری پنجاب اسمبلی عامرحبیب نے افسران کو اجلاس میں آنے کا حکم دیا تھاتاہم اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے 4 شعبوں کے افسران نے ایوان اقبال اجلاس میں پیش ہونے سے انکارکردیا ۔
سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی نے کہا کہ اسپیکراور سیکرٹری کے ہوتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر اور قائم مقام سیکرٹری اسمبلی اسٹاف کو نہیں بلاسکتے، اس حکم نامے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: حاملہ خاتون کا غلط آپریشن۔ بچے کا سر تن سے جدا کردیا