بجلی کا تیسرا جھٹکا ۔شیخ رشید نے عوام کو خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ڈالر 210 روپے کا ہوگیا ہے، ایل این جی مہنگی خریدی گئی، آئی ایم ایف کے معاہدے کے لیے امریکا کے پاؤں پڑ رہے ہیں۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نےکہا ہے کہ ایک مہینے میں درآمدی بل 100 فیصد بڑھ گیا، سات ارب ڈالرز کے ریزرو، ایک ارب کی ترسیلات اور 500 ملین ایکسپورٹ کم ہوگئی ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت مفاد پرستوں کا دوسرا نام ہے، انہیں صرف اپنے کیسز کے ختم کرانے کی فکر ہے غریبوں کی نہیں، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ اب نواز شریف کی واپسی کا منتظر ہے۔خدا خیر کرے اب آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کی کمان سنبھال لی ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ایک صوبے میں دو اسمبلیوں کے اجلاس ہورہے ہیں، پنجاب میں 20 منحرف اراکین کا الیکشن ایک ووٹ کی اکثریت سے حکومت کا فیصلہ کرے گا، حالات جتنے تیزی سے خراب ہورہے ہیں اس پر سپریم کورٹ کو سوموٹو لینا چاہیے، میں آج شام 9 بجے لال حویلی سے اندرونی اور بیرونی سازشوں پر تفصیلی بات کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی بچت پلان۔ پنجاب حکومت نے بڑا حکم جاری کردیا
شیخ رشید نے مزید کہا کہ ملک کی فارن ترسیلات، فارن ریزرو اور روپے کی گراوٹ کی کمی کی انہیں کوئی فکر نہیں،عنقریب بجلی میں اضافے کا تیسرا کرنٹ لگے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سیٹھ عابد کی صاحبزادی کا قتل۔ سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے