حکومت کاپیک دودھ پر سیلز ٹیکس ختم کرنے کا اعلان

Jun 19, 2021 | 22:21:PM
 حکومت کاپیک دودھ پر سیلز ٹیکس ختم کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وفاقی حکومت نے پیک دودھ پر سیلز ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کے چیئرمین علی احمد خان کی قیادت میں وفد نے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین اور مشیر تجارت عبدالرزاق داو¿د سے ملاقات کی۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈیری ایسوسی ایشن کے چیئرمین علی احمد خان نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ نے ڈیری سیکٹر پر سیلز ٹیکس ختم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے، ڈیری مصنوعات پر سیلز ٹیکس زیرو ریٹ کیا جائے گا۔
علی احمد خان کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ میں ڈیری سیکٹر پر 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا تھا، دودھ پر سیلز ٹیکس عائد ہونے سے مہنگائی ہونے کا خدشہ تھا، دودھ پر ٹیکس ختم کرنے سے وزیر اعظم کی ملک میں غذائی قلت پر قابو پانے کی پالیسی میں مدد ملے گی۔
 یہ بھی پڑھیں۔نوجوت سنگھ سدھو کی بیٹی کی خوبصورت تصاویر سامنے آگئیں، دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائینگے