پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اپنی ہی حکومت پر برس پڑے

Jun 19, 2021 | 18:42:PM
پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اپنی ہی حکومت پر برس پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری اپنی ہی حکومت پر برس پڑے۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع راجن پور میں امن وامان کے مسائل بڑھ گئے ہیں ہمارے علاقے میں حکومت کی رٹ ہی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے میں عام عوام تو اپنی جگہ پولیس والے اغوا ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومتی رٹ نہ ہونے کے باعث قبائلی جھگڑے بڑھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کا انتخابی اصلاحات سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ