ایک اورٹرین حادثہ۔۔۔6 بوگیا ں الٹ گئیں۔۔ پاک ایران ریل سروس معطل

Jun 19, 2021 | 09:54:AM
ایک اورٹرین حادثہ۔۔۔6 بوگیا ں الٹ گئیں۔۔ پاک ایران ریل سروس معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایران کے سرحدی شہر زاہدان سے کو ئٹہ جانے والی مال بردار ٹرین کی 6بوگیا ں الٹ گئیں۔ 

 ریلوے حکام چاغی  کے مطابق مال بردار ٹرین ایران سے کوئٹہ جارہی تھی کہ اچانک بوگیاں  پٹڑی سے نیچے گر کر الٹ گئیں جس کی وجہ پاک ایران ریل سروس معطل ہو گئی۔ پاک ایران ریل پٹڑی جگہ جگہ سے ریت میں دھنس جانے اور دب جانے کے باعث بیلنس بر قرار نہ پانے کے باعث حادثے کا شکار ہوئی۔  ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پٹڑی کی حالت ناقص اور بہت ہی پرانی ہے۔پاک ایران ریل ٹریک اور پٹڑی کو سر نو مرمت کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید27افرادچل بسے۔۔991 نئے مریض رپورٹ