125 یونٹ تک بجلی بالکل مفت، پنشن کی رقم تین گنا بڑھانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت کی ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار حالیہ دنوں میں ایک کے بعد ایک اعلان کر کے عوام کو سہولیات دے رہے ہیں، ان کی جانب سے پنشن کی رقم بڑھانےاور بجلی کےبلوں میں صارفین کو رعایت دینے کے حوالے سے کئے جانیوالے دو اعلانات سے ان کی لوگوں میں مقبولیت بڑھ رہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی کے بلوں کی پرنٹنگ اور ڈلیوری سرکاری ڈاک خانے کے سپرد کرنے کا فیصلہ
میڈیا رپورٹس کے مطابق بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے پہلے بزرگوں، بیواؤں اور معذوروں کے لئے پنشن کی رقم 400 بھارتی روپے سے بڑھا کر تقریباً تین گنا کر دی، جس کی وجہ سے پنشنرز کو 700 بھارتی روپے کا براہ راست فائدہ ہو رہا ہے۔اور اب انہوں نے ریاست بہار کے 1.86کروڑ خاندانوں کو ذات، مذہب اور آمدنی کے سرٹیفکیٹ کے بغیر 550 روپے ماہانہ کا براہ راست تحفہ دینے کا اعلان کیا ہے۔اسے بہار کا اب تک کا سب سے بڑا انقلابی فیصلہ مانا جا رہا ہے۔ اب ہر گھریلو صارف کو ماہانہ 125 یونٹ تک بجلی بالکل مفت دی جائے گی۔اس فیصلے سے بہار کے 1.86 کروڑ بجلی صارفین کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی شاہین اور بنگلہ دیشی ٹائیگرز کل آمنے سامنے،کتنے بجے میچ شروع ہوگا۔۔جانئے