فلم’’دی اوڈیسی‘‘ کی ایڈوانس بکنگ،ریلیز سے 1سال قبل چند منٹوں میں تمام ٹکٹ فروخت
ای بے (EBAY)پر ٹکٹ 500 ڈالر میں فروخت،یہ فلم70 ایم ایم آئی میکس اسکرین پر دیکھنا ایک منفرد تجربہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ کے بہترین ہدایتکار کرسٹوفرنولن کی ’’دی اوڈیسی‘‘ کی ایڈوانس بکنگ فلم کی ریلیز سے ایک سال قبل یعنی 17جولائی 2025 کو شروع ہوئی اور چند منٹوں میں تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹکٹ ای بے (EBAY)جیسی ری سیل ویب سائٹ پر 500 ڈالر میں فروخت ہوئے ہیں۔یہ فلم70 ایم ایم آئی میکس اسکرین پر دیکھنا ایک منفرد تجربہ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسٹو فر نولن کی ’’دی اوڈیسی‘‘ کیلئے فلم شائقین میں دیوانگی اس قدر بڑھتی جارہی ہے کہ بھاری قیمت ادا کرکے اس کے ٹکٹ ایڈوانس بکنگ میں خریدے جارہے ہیں جبکہ یہ فلم ایک سال بعد یعنی17جولائی 2026 کو ریلیز ہوگی۔ خبروں کے مطابق اس کا سب سے مہنگا ٹکٹ 500ڈالر میں فروخت ہوا۔ واضح رہے کہ ’’دی اوڈیسی‘‘ کی ایڈوانس بکنگ فلم کی ریلیز سے ٹھیک ایک سال قبل جمعرات (17؍ جولائی) کو امریکہ کے منتخب تھیٹروں کیلئے شروع کی گئی۔ یہ خاص طور پر آئی میکس 70ایم ایم کیلئے تھا۔ امریکی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق، زیادہ تر مقامات پر ٹکٹ منٹوں میں فروخت ہوگئے جو کم و بیش 1.5 ملین ڈالر میں فروخت ہوئے۔ ٹکٹ کی اوسط قیمت 25 سے28؍ ڈالر کے درمیان تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تمام ٹکٹ فروخت ہونے کی اطلاعات کے بعد ’’ای بے‘‘ جیسی ری سیل ویب سائٹس پر ٹکٹوں کی کالا بازاری شروع ہوئی جس میں ایک ٹکٹ500ڈالر میں فروخت ہوا۔ ان ویب سائٹس پر فروخت ہونے والے ٹکٹ (یا ری سیل) بھی چند منٹوں میں ختم ہوگئے۔فینڈم وائر کے مطابق، نیویارک کے اے ایم سی لنکن اسکوائر پر ’’دی اوڈیسی‘‘ کی سنیچر کی اسکریننگ کیلئے چار ٹکٹ فروخت کیلئے پیش کئے گئے جس کی بولی ایک ہزار ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی شہر ڈیلاس کے تھیٹر میں ایک ٹکٹ اصل قیمت سے 400؍ گنا زیادہ دام میں فروخت ہوا۔ اس صورتحال پر سوشل میڈیا صارفین میں بحث چھڑ گئی کہ اب یہی دن دیکھنا باقی تھا کہ فلم کیلئے لوگ اس قدر دیوانے ہیں کہ چند دن انتظار نہیں کرسکتے۔ آئی میکس70 ایم ایم فارمیٹ دنیا بھر میں صرف 25 مقامات پر دستیاب ہےایک صارف نے لکھا کہ دراصل یہ70 ایم ایم آئی میکس اسکرین کی دیوانگی ہے۔ اس اسکرین پر فلم دیکھنا ایک منفرد تجربہ ہے۔ ’’دی اوڈیسی‘‘ کو اس اسکرین پر دیکھنا یقیناً دیوانگی پیدا کردینے کا باعث ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اداکار شاہ رخ شدید زخمی ،فوری علاج کیلئے امریکہ روانہ