لاہور سے کراچی جانیوالے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا

Jul 19, 2025 | 21:26:PM
لاہور سے کراچی جانیوالے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا
کیپشن: طیارہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راحیل بیگ)لاہور سے کراچی آنے والی نجی پرواز کے جہاز سے پرندہ ٹکرا گیا جہاز میں معروف اداکار قیصر خان نظامانی بھی سوار تھے ۔

جہا زسے پرندے کے ٹکراؤ کے بعد اداکار قیصر نظامانی نے ویڈیو پیغام میں ایئرپورٹ کے قریب رہنے والوں سے دانا ڈالنے سے گریز کی اپیل کی ہے۔قیصر نظامانی کاکہناتھا کہ گوشت یا دانا ڈالنے سے آپ انسانوں کی جانوں سے کھیلتے ہیں،پرندے سے جہاز ٹکرایا، پائلٹ نے حاضر دماغی سے کنٹرول کیا،پائلٹ کی مہارت نہ ہوتی تو بڑا سانحہ ہو سکتا تھا۔ 

معروف اداکار کاکہناتھا کہ ایوی ایشن میں بھی بہتری کی ضرورت ہے،صبح سے ایئرپورٹ پر موجود ہیں، اب شام ہوچکی ہے، عالمی سطح پر اتنا وقت نہیں لگتا جتنا ہمارے ایئرپورٹس پر لگتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سینیٹ الیکشن؛پی ٹی آئی خاتون رہنما کا بھی سینیٹ الیکشن سے دستبرداری سے انکار