ہرتیک روشن کی فلم’’وار 2‘‘کو سنسر بورڈ نےپاس کردیا،ٹریلر جلد ریلیز ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے اداکار ہرتیک روشن، جونیئر این ٹی آر اورکیاراایڈوانی کی اداکاری سے سجی فلم ’’وار 2‘‘کو بھارت کےسنسر بورڈ سی بی ایف سی نے پاس کر دیا ہے ، اس فلم کے ٹریلر کو 24یا 25جولائی 2025 کو ریلیز کیا جائے گا۔ یہ فلم 14اگست2025 کو بھارت کےسنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
میڈیا رپورٹس کے مابق ہرتیک روشن اور جونیئر این ٹی آر کی فلم ’’وار 2‘‘ کے ٹریلر کو سینٹرل بورڈ آف فلم کلیریفکیشن (سی بی ایف سی) کی جانب سے منظوری مل گئی ہے۔ فلم کا پرومو، جو 2 منٹ اور 39 سیکنڈ طویل ہے، کو سی بی ایف سی کی جانب سے یو اے ریٹنگ مل گئی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ ٹریل16سال، والدین کی رہنمائی سے، اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کیلئے موضوع ہے۔ رپورٹس کے مطابق فلم کے ٹریلر کو 14اگست کو فلم کی ریلیز سے قبل 24؍ یا25جولائی کو آن لائن ریلیز کیا جائے گا۔فلم کی ہدایتکاری ایان مکھرجی نے کی ہے۔ ’’ وار2‘‘2019 کی فلم ’’وار‘‘کا سیکوئل اور یش راج اسپائی یونیورس (وائے آر ایف) کا حصہ ہے جس میں’’پٹھان‘‘اور ’’ٹائیگر‘‘ جیسی فلمیں بھی شامل ہیں۔ ہرتیک روشن نے اس فلم میں خفیہ ایجنٹ کبیر جبکہ جونیئر این ٹی آر نے ویلن کا کردار نبھایا ہے۔ فلم میں کیارا ایڈوانی بھی کلیدی کردار میں ہوں گی۔ فلم کے ٹیزر میں، جو بہت پہلے ہی ریلیز کر دیا گیا تھا، میں مداحوں کو ایکشن کا ٹویسٹ دیا گیا تھا اور فلم کے ٹریلر میں لڑائی کے مناظر اور جذباتی لمحات کی عکاسی کی جائے گی۔فلم میں ہرتیک روشن اور جونیئر این ٹی آر کے ڈانس کامنظر بھی دکھایا جاسکتاہے جبکہ اب تک اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ہرتیک روشن اور جونیئر این ٹی آر اس فلم کو ایک ساتھ پروموٹ نہیں کریں گے۔ یہ دونوں فلم کو الگ الگ پروموٹ کریں گے۔ یش راج اسپائی یونیورس کی یہ فلم سب سے بڑی ریلیز نہیں ہے جبکہ پروڈکشن ہاؤس کی دوسری بڑی فلم ’’الفا‘‘ بھی ریلیز کی جانے والی ہے جس میں عالیہ بھٹ اور شروری کلیدی کردارمیں نظر آئیں گے۔ تاہم، چند رپورٹس میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ ’’وار2‘‘ میں عالیہ بھٹ مہمان اداکار کے طور پر نظر آسکتی ہیں جبکہ پروڈکشن ہاؤس نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکار شاہ رخ شدید زخمی ،فوری علاج کیلئے امریکہ روانہ