سلامی بیوی کی ہوتی ہے، اچھی زندگی گزارنی ہے تو ان سے سلامی مت لیں: جسٹس محسن اختر کیانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے خلع کے بعد جہیز کے تنازع سے متعلق کیس میں اہم ریمارکس دے دیے۔
جسٹس محسن کیانی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہمارے ہاں ایک مائنڈ سیٹ بن گیا ہے اگر بیوی کو مکا یا تھپڑ ماریں گے تو اسی کو ٹارچر سمجھا جاتا ہے، ذہنی تشدد کو نظر انداز کیا جاتا ہے حالانکہ یہ سب سے زیادہ تکلیف دہ چیز ہے۔
انہوں نے کہا کہ عورتیں جتنا کمپرومائز کرتی ہیں مرد ان کے مقابلے میں 1 فیصد بھی نہیں کرتے، اگر عورت سے علیحدگی ہوگئی ہے تو اس کو عزت سے رہنے دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شادی کے وقت دی گئی سلامی ہمیشہ بیوی کی ہوتی ہے، اگر آپ نے بیوی کے ساتھ اچھی زندگی گزارنی ہے تو بیوی سے سلامی مت لیں۔
یہ بھی پڑھیں:سکاٹ لینڈ کیخلاف میچ میں پاکستان کے احمد حسین کا شاندار کیچ، شائقین دنگ رہ گئے