سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے  سابق صدر عارف علوی کا کلینک ڈی سیل کردیا

Jan 19, 2026 | 12:02:PM
 سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے  سابق صدر عارف علوی کا کلینک ڈی سیل کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے سابق صدر عارف علوی کا کلینک ڈی سیل کردیا۔
سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سابق صدر مملکت عارف علوی کے ڈینٹل کلینک کو سیل کیے جانے کے معاملے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت  بیرسٹر علی طاہر نے عدالت کو بتایا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے توہین عدالت کی درخواست دائر ہونے کے بعد ڈینٹل کلینک کو ڈی سیل کردیا ہے۔
بیرسٹر علی طاہر نے مؤقف اختیار کیا کہ کلینک ڈی سیل ہونے کے بعد وہ کیس میں مزید کارروائی نہیں چاہتے۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ سکول ایجوکیشن کا ای ٹرانسفر پالیسی 2024 میں تبدیلی کا فیصلہ
عدالت نے درخواست گزار کے مؤقف کو ریکارڈ پر لیتے ہوئے ڈی جی ایس بی سی اے اور دیگر کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔