محکمہ سکول ایجوکیشن کا ای ٹرانسفر پالیسی 2024 میں تبدیلی کا فیصلہ

Jan 19, 2026 | 11:48:AM
محکمہ سکول ایجوکیشن کا ای ٹرانسفر پالیسی 2024 میں تبدیلی کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنیدریاض)محکمہ سکول ایجوکیشن نے ای ٹرانسفر پالیسی 2024 میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا۔
ٹرانسفر پالیسی میں تبدیلی کیلئے پنجاب بھر کے3 لاکھ اساتذہ سے تجاویز طلب کرلی گئی ہیں۔
اساتذہ کی جانب سے دی جانے والی تجاویز کے ذریعے ریشنلائزیشن پالیسی میں بھی ترامیم کی جائیں گی ،ٹرانسفر پالیسی 2024 میں اساتذہ کو عملی طور پر درپیش مسائل کوبھی دیکھا جائے گاکہ ٹرانسفر پالیسی میں تبدیلی سےکیا فوائد حاصل ہونگے؟

یہ بھی پڑھیں:مہناز:سُرکی خوشبوسے مہکتی آوازکوخاموش ہوئے13برس بیت گئے
 اتھارٹیز 3 روز میں ترامیم کے حوالے سے تجاویز جمع کرائیں گی۔