این اے 97 تاندلیانوالہ ،سابق ن لیگی ایم این اے نے پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت کردی

Jan 19, 2024 | 08:32:AM
سابق لیگی ایم این اے عائشہ رجب علی پی ٹی آئی کے امیدوار سعد اللہ بلوچ کے حق میں الیکشن سے دستبردار  ہوگئیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سابق لیگی ایم این اے عائشہ رجب علی پی ٹی آئی کے امیدوار سعد اللہ بلوچ کے حق میں الیکشن سے دستبردار  ہوگئیں۔

یاد رہے کہ عائشہ رجب بلوچ نے ن لیگ کی جانب سے ٹکٹ نا ملنے پر این اے 97 سے  آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا ۔عائشہ رجب بلوچ کے بیٹے روشان رجب نے الیکشن سے دستبرداری اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں :  ’ہمارے راستے جدا ہیں‘ راحت فتح علی خان نے سابقہ مینجمنٹ کو ختم کردیا

واضح رہے کہ عائشہ رجب مخصوص نشست پر( ن) لیگ کی ایم این اے رہ چکی ہیں۔ اُن کے شوہر مرحوم رجب علی بلوچ بھی مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی تھے۔