سی پیک کی سمت درست،پاکستان بدل جائے گا: چین

Jan 19, 2021 | 12:28:PM
سی پیک کی سمت درست،پاکستان بدل جائے گا: چین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) چین کے سفیر نونگ رونگ کا کہنا ہے کہ سی پیک فلیگ شپ منصوبہ دوست ممالک میں دیرینہ دوستی کو ظاہر کرتا ہے ہمیں خوشی ہے کہ سی پیک صحیح سمت کی جانب گامزن ہے۔پاکستان بدل جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری منصوبہ بندی مطہر نیاز رانا اور چین کے سفیر نونگ رونگ کے درمیان ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر سی پیک منصوبوں اور دسویں جے سی سی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاک چین دوستی کی مزید مضبوطی کے عزم کا اظہار کیا اور آپس میں کردار کی تعریف کی۔ملاقات میں چینی سفیر نونگ رونگ کا کہنا تھا کہ سی پیک فلیگ شپ منصوبہ پاکستان کے لئے خوشحالی اور ترقی کا ضامن ہو گا۔ ردعمل میں  سیکرٹری منصوبہ بندی مطہر نیاز رانا نے کہا سی پیک پاکستان اور خطے کے لئے ترقی اورخوشحالی کا راستہ ہے۔

فریقین نے منعقدہ جے ڈبلیو جی کے اجلاسوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور فروری میں آئندہ 10 ویں جے سی کے لئے تاریخ طے کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ اس موقع دونوں ممالک کے بہتر مستقبل کے لئے نیک تمنائیں ظاہر کی گئیں۔