کے ٹو فتح کرنے کا خواب ادھورا،لاپتہ امریکی کوہ پیما کی لاش مل گئی

Jan 19, 2021 | 00:14:AM
کے ٹو فتح کرنے کا خواب ادھورا،لاپتہ امریکی کوہ پیما کی لاش مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لاپتہ امریکی کوہ پیما ایلکس گولڈ فرب کی لاش کے ٹو کے قریب پاستورپیک میں مل گئی۔ کوہ پیما بلندی سے مانوس ہونے کے لیے پاستورپیک کی کوہ پیمائی پرگیا تھا،اس کی لاش 6 ہزار 209 میٹر کی بلندی پر ملی ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی کوہ پیما کو آج ہیلی کاپٹر کے ذریعے تلاش کیا گیا،اس کی لاش بلندی سے اتارنے کی کوشش کی جائیگی۔ خیال رہے کہ پاکستان میں ایک ہفتے میں اب تک 2 غیر ملکی کوہ پیما ہلاک ہوچکے ہیں۔گذشتہ دنوں اسپین سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما بیس کیمپ واپس آتے ہوئے ہلاک ہوگئے تھے۔