عابد علی سے شادی کے بعد محبت ہوئی: رابعہ عابد علی کا انکشاف

Feb 19, 2026 | 15:42:PM
عابد علی سے شادی کے بعد محبت ہوئی: رابعہ عابد علی کا انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مرحوم اداکار عابد علی کی دوسری اہلیہ اور معروف اداکارہ رابعہ عابد علی نے انکشاف کیا ہے کہ شادی کا فیصلہ ہم دونوں کے لیے نہایت مشکل مرحلہ تھا۔
 سینئر اداکارہ نے ریاستی ٹی وی کے ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر بات چیت کی اور ماضی کی یادوں کو بھی تازہ کیا۔
انہوں نے شادی شدہ شخص سے نکاح کے فیصلے پر تفصیل سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ چونکہ عابد علی پہلے سے شادی شدہ اور ایک خاندان کے سربراہ تھے، اس لیے ان کے لیے یہ فیصلہ آسان نہیں تھا،وہ اس رشتے کے مستقبل کے حوالے سے تذبذب کا شکار تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ عابد علی کو یہ فکر لاحق تھی کہ وہ اپنی دونوں شادیوں اور بچوں کے درمیان کس طرح توازن قائم رکھ سکیں گے، وہ ایک سنجیدہ اور ذہین انسان تھے اور میں نے شروع میں ان پر کوئی دباؤ نہیں ڈالا۔


رابعہ عابد علی نے کہا کہ ہماری رفاقت اللّہ کی طرف سے لکھی گئی تھی، ڈرامے کے سیٹ پر ہونے والی وہ ملاقات مقدر میں تھی، تاہم ہم نے فیصلہ کرنے میں وقت لیا، اس اہم فیصلے تک پہنچنے میں ہمیں 3 سال لگے، جس کے بعد ہم دونوں نے باہمی رضامندی سے اپنے تعلق کو باضابطہ اور مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے عابد علی سے واضح کہا تھا کہ میں ان کی زندگی میں کسی قسم کا خلل نہیں ڈالنا چاہتی، میں نے سنا تھا کہ وہ غصے کے تیز ہیں، لیکن وہ ان باتوں کے بالکل برعکس نکلے، وہ نہایت نرم دل انسان تھے، شادی سے پہلے ہمارے درمیان صرف ایک سمجھ بوجھ تھی، مگر محبت مجھے شادی کے بعد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:کم عمری میں شادی کے فیصلے پر آج بھی افسوس ہے: نازلی نصر
واضح رہے کہ رابعہ عابد علی اور عابد علی 2006ء میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جبکہ 2019ء میں عابد علی انتقال کر گئے تھے۔