ایران کا جنوبی علاقوں میں راکٹ لانچز کا منصوبہ، نوٹم جاری

Feb 19, 2026 | 15:27:PM
ایران کا جنوبی علاقوں میں راکٹ لانچز کا منصوبہ، نوٹم جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایران نے اپنے جنوبی علاقوں میں راکٹ لانچ کرنے کے منصوبے کے پیش نظر نوٹس ٹو ایئر مین (نوٹم) جاری کر دیا ۔
جاری نوٹم میں پائلٹس، فلائٹ عملے اور متعلقہ فضائی حدود سے گزرنے والے دیگر افراد کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ مخصوص علاقوں میں حفاظتی اقدامات اختیار کریں۔ 
یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی برقرار ہے،رپورٹس کے مطابق ایران نے رواں ہفتے آبنائے ہرمز میں بحری مشقیں بھی کیں، مزید برآں ایران اور روس کے درمیان جمعرات سے مشترکہ بحری مشقوں کا منصوبہ بھی بتایا جا رہا ہے، جنہیں علاقائی صورتحال کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
جاری کردہ نوٹم میں پائلٹس، فلائٹ عملے اور فضائی حدود استعمال کرنے والے دیگر افراد کو حفاظتی اقدامات اختیار کرنے اور متعلقہ علاقوں میں محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:نیٹ میٹرنگ؛وفاقی وزیرتوانائی نے اہم اعلان کردیا
 دوسری جانب اسرائیل میں بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور اسرائیلی میڈیا کے مطابق شہریوں کو بنکرز کے قریب رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔