رمضان المبارک کے دوران تعلیمی اداروں کےنئے اوقاتِ کار جاری 

Feb 19, 2026 | 12:55:PM
  رمضان المبارک کے دوران تعلیمی اداروں کےنئے اوقاتِ کار جاری 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سندھ میں محکمہ تعلیم کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران تعلیمی اداروں کے اوقاتِ کار جاری کر دیے گئے ۔
 نئے اوقاتِ کار کا اطلاق صوبے بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیر تا جمعرات سنگل شفٹ سکول صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بج کر 30 منٹ تک کھلے رہیں گے۔
ڈبل شفٹ سکولوں کی پہلی شفٹ صبح 7 بج کر 30 منٹ سے 11 بج کر 30 منٹ تک جاری رہے گی جبکہ دوسری شفٹ صبح 11 بج کر 45 منٹ سے دوپہر 2 بج کر 45 منٹ تک ہوگی،جمعہ کے روز سنگل شفٹ سکول صبح 8 بجے سے 11 بج کر 30 منٹ تک کام کریں گے۔
اسی طرح جمعہ کو ڈبل شفٹ کی پہلی شفٹ صبح 7 بج کر 30 منٹ سے 10 بج کر 30 منٹ تک ہوگی جبکہ دوسری شفٹ صبح 11 بج کر 45 منٹ سے دوپہر 1 بج کر 15 منٹ تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:سکیورٹی اہلکاروں کی کمی، پنجاب یونیورسٹی میں نئی بھرتیوں کا اعلان

محکمہ تعلیم کے مطابق ان اوقاتِ کار پر رمضان المبارک کے دوران سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔