سکیورٹی اہلکاروں کی کمی، پنجاب یونیورسٹی میں نئی بھرتیوں کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عمران یونس) پنجاب یونیورسٹی نے سکیورٹی اہلکاروں کی کمی کے پیش نظر مزید 50 سکیورٹی اہلکار بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق نئے سکیورٹی اہلکار ڈیلی ویجز کی بنیاد پر بھرتی کیے جائیں گے اور ملازمت کا دورانیہ ابتدائی طور پر تین ماہ پر مشتمل ہوگا۔
اس سلسلے میں خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں جبکہ تمام درخواستیں آن لائن وصول کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:سندھ کے تیس اضلاع میں نئی بھرتیاں ہوں گی
پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق درخواستوں کی وصولی کا عمل 2 مارچ تک جاری رہے گا، جس کے بعد امیدواروں کی جانچ پڑتال اور تقرری کا مرحلہ مکمل کیا جائے گا۔