ڈی آئی خان, این اے 43 کے 6 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ جاری

Feb 19, 2024 | 10:28:AM
ڈی آئی خان, این اے 43 کے 6 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 43 کے 6 پولنگ سٹیشنز پر آج دوبارہ ووٹنگ جاری ہے۔

 این اے 43 ڈیرہ اسماعیل خان میں کوٹ اعظم، لونی، روڑی اور اٹل شریف کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا عمل شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا، مذکورہ پولنگ سٹیشنز پر پولنگ نہ ہونے کیخلاف اسعد محمود نے الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی۔

حلقے میں مولانا فضل الرحمان کے بیٹے مفتی اسعد محمود اور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار داور خان کنڈی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے،348 میں سے 342 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں داور کنڈی کو برتری حاصل ہے۔

8 فروری کو سیکیورٹی صورتحال کے باعث 6 پولنگ اسٹیشن پر پولنگ نہیں ہوسکی تھی، جے یو آئی ف کے امیدوار مولانا اسعد محمود نے ان پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ کی درخواست کی تھی،الیکشن میں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے بیٹے مفتی اسعد محمود اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار داور خان کنڈی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

واضح رہے کہ 348 پولنگ اسٹیشنز میں سے 342 پولنگ اسٹیشنز کے رزلٹ  آگئے ہیں جس کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار کو 826 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔