پی ایس ایل 8، میچ ہارنے کے بعد شاداب نے محمد رضوان کے بارے میں بڑی بات کہہ دی

Feb 19, 2023 | 18:11:PM
پی ایس ایل 8، میچ ہارنے کے بعد شاداب نے محمد رضوان کے بارے میں بڑی بات کہہ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) اسلام آباد یونائیٹڈکے کپتان شاداب خان کا ملتان سلطانز کے ہاتھوں میچ ہارنے کے بعد کہنا تھا کہ محمد رضوان  تجربہ کار کھلاڑی ہیں، کپتان کا ٹیم کی جیت میں بڑا رول ہوتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں  پاکستان سپر لیگ سیزن 8کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز کے ہاتھوں 52 رنز سے شکست کھانے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان  شاداب خان کا کہنا تھا کہ 

بطور کپتان میں آخری گیند یا آخری کھلاڑی تک ہار نہیں مانتا،ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہار جیت لگی رہتی ہے، ہم مثبت سوچ کے ساتھ اپنا 100 فیصد دیتے ہیں۔ 

شاداب خان کا مزید کہنا تھا کہ  نتائج کبھی دیر سے کبھی جلدی مل جاتے ہیں،ہم نے گراؤنڈ اور اپوزیشن ٹیم کے مطابق اپنی بینچ سیٹنگ کی،ملتان کی پچ کراچی کی پچ سے زیادہ اچھی ہے، ٹی وی پر دیکھنے سے چیزیں آسان لگتی ہیں، ملتان میں شائقین کا کراؤڈ ہمیشہ ہی بھر پور ہوتا ہے ، اچھی کرکٹ کو ہمیشہ سپورٹ ملتی ہے ۔

 شاداب خان نے شادی کے بعد کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شادی کے بعد حالات بدلتے ہیں، میں بھی کوشش کرتا ہوں ٹائم مینیج کر پاؤں۔